اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے آج کسی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی

Sep 03, 2026 | 17:35:PM
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے آج کسی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی
کیپشن: اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم ہوگیا، کسی بھی رہنما کی آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوسکی۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں احتشام کیانی، سیموئیل یعقوب اور ملک طارق ریکھی شامل تھے۔

پروین رحمانی، چوہدری ساجد اور محمد عرفان داہگل ناکے پہنچے، پولیس نے اڈیالہ جیل آنے والے رہنماؤں کو داہگل ناکے پر روک لیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچنے والے رہنما ملاقات کیے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔
 یہ بھی پڑھیں:ساڑھے5 گھنٹے آگے ہونے کی دہائیوں پرانی شق ختم,پاکستان کے معیاری وقت کے قانون میں بڑی تبدیلی