آئیں گے ضرور لیکن واپس نہیں جائیں گے، طلال چوہدری کا جنید اکبر کی دھمکی پر جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کی اسلام آباد کو سومنات بنانے کی دھمکی پر سخت نتائج سے آگاہ کیا اور کہا کہ "آئیں گے ضرور لیکن واپس جائیں گے نہیں۔"
ایک نیوز چینل کے نمائندہ کے سوال کے جواب میں وزیر داخلہ برائے مملکت طلال چوہدری نے کہا , "پی ٹی آئی کی فساد کرنے کی منصوبہ بندی ہے، پرامن احتجاج کیلیے تو اس طرح کے بیانات نہیں ہوتے، دیگر سیاسی جماعتیں بھی قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرتی ہیں، جنید اکبر کے بیان سے پتا چلتا ہے کہ یہ لوگ کیا کرنا چاہتے ہیں۔"
ایک اور میڈیا آؤٹ لیٹ کی رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے خبردار کیا کہ اگر دہشت گرد بن کر آئے تو پھر واپس جانے نہیں دیں گے۔ اگر آپ پرامن شہری ہیں تو ہر راستے سے اسلام آباد آئیں، اگر دہشت گرد بن کرآئیں گے تو پھر واپس جانے نہیں دیں گے۔
طلال چوہددری نے کہا کہ اسلام آبادہائی کورٹ کےحکم پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے گا اور کوئی غیرقانونی کام برداشت نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیئے: میں آپ کو گواہ بناتا ہوں کہ اسلام آباد کو ہم سومنات بنائیں گے، جنید اکبر کی پشاور میں تقریر
طلال چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کو ان کے گھروں سے جلوس نکلے اور پھر انہوں نے کہا کہ ہم نے تو کچھ نہیں کیا۔ 26 نومبر کو یہ مسلح ہو کر آئے، اہلکاروں کو (گاڑی کے نیچے) کچلا، اور پھر کہا کہ ہم پرامن ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا، "ان کی منصوبہ بندی ہے کہ ریاست میں انارکی پیدا ہو لیکن ریاست ایسے بگڑے ہوئے انتشاری لوگوں سے نمٹے گی۔"
طلال چوہدری نے مذید کہا، پہلے بھی اس طرح کے گروپ تھے جن کا آج کوئی وجود نہیں. اسلام آباد کیلئے سکیورٹی کے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرے، اسلام آباد ملک کا دارالحکومت ہے۔ ہم پوری صلاحیت سے دارالھکومت کا تحفظ کریں گے۔ جو بھی اس طرح کا ذہن لے کر آ رہے ہیں، وہ آئیں گے ضرور لیکن جائیں گے نہیں۔
پٹرول کی قیمت جلسے جلوس سے کم نہیں ہو سکتی
طلال چوہدری نے سوال کے جواب میں کہا، "جلسے جلوسوں سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم ہو سکتی ہے اور نہ بڑھ سکتی ہے، جماعت اسلامی جانتی ہے کہ حکومت کے پاس گنجائش ہو تو قیمت کم کر سکتی ہے۔"
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جماعت اسلامی اس بات پر غور کرے گی جلسے سے پٹرول، ڈیزل کی قیمت کم نہیں ہوگی۔ جماعت اسلامی میں سمجھدار اور باعزت لوگ ہیں۔ امید ہے وہ ہماری بات کو سمجھیں گے۔
یہ بھی پڑھیئے: جنید اکبر کے اشتعال انگیز بیان سے 27 ستمبر کے احتجاج کو پرتشدد بنانے کی پی ٹی آئی کی منصوبہ بندی پر تشویش بڑھ گئی