جنید اکبر کے اشتعال انگیز بیان سے 27 ستمبر کے احتجاج کو پرتشدد بنانے کی پی ٹی آئی کی منصوبہ بندی پر تشویش بڑھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) جنید اکبر کے اشتعال انگیز بیان سے 27 ستمبر کے احتجاج کو پرتشدد بنانے کی پی ٹی آئی کی منصوبہ بندی پر تشویش بڑھ گئی۔
27 ستمبر کے احتجاج سے قبل جنید اکبر کے بیان نے امن و امان کی صورتحال پر نئے سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پہلے ہی ممکنہ پرتشدد صورتحال کے خدشات کے پیش نظر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
جنید اکبر کی تقریر سے تحریک انصاف کے عزائم واضح ہونے پر عوام میں بھی تشویش دیکھی جا رہی ہے۔
جنید اکبر نے آج کیا کہا؟
پشاور میں اپنے کارکنوں کے اجلاس مین تقریر کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا تھا کہ لاشیں اٹھائیں گے اور پھر نئے لوگ آ جائیں گے، جنید اکبر نے اپنے کارکنوں کو اشتعال دلاتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ میں آپ کو گواہ بناتا ہوں کہ اسلام آباد کو ہم سومنات بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہم اسلام آباد کو تباہ کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: میں آپ کو گواہ بناتا ہوں کہ اسلام آباد کو ہم سومنات بنائیں گے، جنید اکبر کی پشاور میں تقریر