میں آپ کو گواہ بناتا ہوں کہ اسلام آباد کو ہم سومنات بنائیں گے، جنید اکبر کی پشاور میں تقریر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے اسلام آباد کو سومنات بنانے کی دھمکی دے دی۔
جنید اکبر نے آج پشاور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف ایک راستے سے اسلام آباد نہیں جائیں گے بلکہ موٹروے سے بھی جائیں گے اور مارگلہ کے پہاڑوں سے بھی اتریں گے۔
جنید اکبر نے کہا، "پچھلی بار ہم ریاست کو ماں سمجھ رہے تھے لیکن معلوم نہیں تھا یہ گولیاں چلا سکتے ہیں." پچھلی بار ہم اس پوزیشن میں نہیں تھے کہ احتجاج کر سکیں، لاشیں اٹھائیں اور واپس آگئے، اس بار ہمیں معلوم ہے کہ ریاست گولیاں چلائے گی۔ـ
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے دروازے تین بڑی میڈیا آؤٹ لیٹس پر بند کر دیئے
جنید اکبر نے کہا کہ اس بار ایسا نہیں ہوگا کہ لاشیں اٹھا کر خاموش ہو جائیں، اگر ایسا ہوا تو لاشیں اٹھائیں گے اور نئے لوگ آئیں گے، میں آپ کو گواہ بناتا ہوں کہ اسلام آباد کو ہم سومنات بنائیں گے۔