پی ٹی آئی نے ارکان اسبملی کو خیبرپختونخوا سے باہر جانے سے روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پشاور میں تحریک انصاف کی قیادت نے پی ٹی آئی کے ارکان اسبملی کو خیبرپختونخوا سے باہر جانے سے روک دیا ہے اور پنجاب سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو خیبرپختونخوا بلائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس مین بتایا جا رہا ہے کہ تحریک اںصاف کی جانب سے 27 ستمبر سے پہلے کئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ علیمہ بی بی کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کی قیادت نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو پنجاب جانے سے روک دیا ہے اور انھیں ہدایت کی ہے کہ وہ 27 ستمبر سے پہلے خیبرپختونخوا سے باہر جانے سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں: میں آپ کو گواہ بناتا ہوں کہ اسلام آباد کو ہم سومنات بنائیں گے، جنید اکبر کی پشاور میں تقریر
پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتاریوں کے خوف سے پنجاب سے بھی تحریک انصاف کے رہنماؤں کا خیبرپختونخوا آنے کا امکان ہے اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کو بھی خیبرپختونخوا آنے کی دعوت دی گئی ہے۔
ایک طرف تو پی ٹی آئی اپنے رہنماؤں کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کر رہی ہے، دوسری طرف آج پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے پشاور میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جنید اکبر کے اشتعال انگیز بیان سے 27 ستمبر کے احتجاج کو پرتشدد بنانے کی پی ٹی آئی کی منصوبہ بندی پر تشویش بڑھ گئی