ہنگو میں سیکیورٹی فورسز ، خوارج کے درمیان جھڑپ ، 8 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن، لیفٹیننٹ سمیت6جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور )سکیورٹی فورسز کے قافلے اور خوارج کے درمیان ضلع ہنگو میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 8 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 بہادر افسران کیپٹن ابوزر فاروق اور لیفٹیننٹ شیراز بابر نے اپنے چار جوانوں سمیت جام شہادت نوش کیا، 23 سالہ کیپٹن ابوزر فاروق کا تعلق ضلع گوجرانوالہ جبکہ 22 سالہ لیفٹیننٹ شیراز بابر کا تعلق ضلع چکوال سے تھا۔
دونوں افسران اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے اگلے محاذ پر بہادری سے لڑے اور جام شہادت نوش کیا، علاقے میں کسی بھی دیگر بھارتی سرپرستی میں موجود خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انسداد دہشت گردی مہم بھرپور رفتار سے جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں :قلات میں سکیورٹی فورسز کی نیشنل ہائی وے پر کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک