نیول چیف کا میری ٹائم مشق سی سپارک 2026 کی سرگرمیوں کا جائزہ

Sep 20, 2026 | 22:37:PM
نیول چیف کا میری ٹائم مشق سی سپارک 2026 کی سرگرمیوں کا جائزہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے میری ٹائم مشق سی اسپارک 2026 کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے سمندر میں موجود پاک بحریہ کے مختلف جہازوں اور کریکس کے علاقے میں قائم یونٹس اور تنصیبات کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ نے مشق میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کی پیشہ ورانہ قابلیت، بلند حوصلے، ہمہ وقت جنگی تیاری اور سمندر میں ناقابلِ تسخیر رہنے کے پختہ عزم پر اطمینان کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ یکم ستمبر سے جاری مشق سی اسپارک 2026 پاک بحریہ کی ایک اہم میری ٹائم مشق ہے جو ہر دو سال بعد منعقد کی جاتی ہے۔ 

اس مشق کے انعقاد کا مقصد میری ٹائم آپریشنز کے تمام پہلوؤں کی مشق کرنا اور عملی تیاری کو جانچنا ہے جبکہ یہ مشق آپریشنل تیاری کے ساتھ ساتھ امن کی تعیناتیوں سے جنگی آپریشنز کی جانب فوری منتقلی کی صلاحیت کے عملی مظاہرے کا بھی موقع فراہم کرتی ہے۔

جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت کے پیش نظر مشق سی اسپارک 2026 کو انفارمیشن انوائرنمنٹ میں آپریشنز کے وسیع تر دائرۂ کار کے تحت منعقد کیا گیا۔

رواں سال کی مشق کی نمایاں خصوصیات میں  ملٹی ڈومین آپریشنز کا عملی مظاہرہ اور خودکار سسٹمز کا وسیع پیمانے پر استعمال شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں :قلات:سکیورٹی فورسز کی نیشنل ہائی وے پر کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک