کل موسم کیا رنگ دکھائے گا؟ میٹ ڈیپارٹمنٹ کی نئی فورکاسٹ سامنے آ گئی

Sep 20, 2026 | 21:53:PM
 کل موسم کیا رنگ دکھائے گا؟ میٹ ڈیپارٹمنٹ کی نئی فورکاسٹ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)   آج اتوار   کی رات اور کل پیر کے روز    ملک کے   بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم    شمالی پہاڑی علاقوں میں  مطلع جزوی ابر آلود ر ہنے کا امکان ہے۔    
کل پیر کے روز محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  ملک کے   بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ  میدانی    علاقوں میں دن  کے دوران  گرم رہے گا۔تاہم    بعداز دوپہر شمالی پہاڑی علاقوں میں  مطلع جزوی ابر آلود ر ہنے کا امکان ہے۔   
  اسلام آباد اور گردونواح   میں موسم  خشک   جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے۔ 
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں  موسم خشک  جبکہ دن کےدوران  میدانی علاقوں میں موسم  گرم  رہنے تاہم بعداز دوپہر  بالائی اضلاع  میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
پنجابے بیشتر اضلاع میں  موسم خشک  جبکہ دن کےدوران  میدانی علاقوں میں موسم  گرم  رہنے، مری گلیات اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ بعد ازدوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔    
سندھ کے بیشتر اضلاع میں  موسم گرم اورخشک   جبکہ   جنوب مشرقی اضلاع  میں مطلع جزوی ابر آلود   رہنے  کا امکان ہے۔     
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم  گرم اور  خشک  رہنے کا امکان ہے۔    
     کشمیر  اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے  کے علاوہ  گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔   
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں موسم گرم رہا۔    
آج خیر پوراور دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے:   آئیں گے ضرور لیکن واپس نہیں جائیں گے، طلال چوہدری کا جنید اکبر کی دھمکی پر جواب