پاکستان کا چین کیساتھ تجارتی خسارہ 3 ارب 77 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کا 2ماہ میں چین کےساتھ تجارتی خسارہ 3 ارب77کروڑڈالرزپر پہنچ گیا، جولائی،اگست2026میں چین کےساتھ پاکستان کےتجارتی خسارے میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق جولائی،اگست2025میں چین کےساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 2 ارب67 کروڑڈالرزتھا، مالی سال کےپہلے2ماہ میں پاکستان کی چین سےدرآمدات4ارب24 کروڑڈالرزرہیں،گزشتہ سال اسی مدت میں چین سے پاکستان کی درآمدات تقریبا3 ارب ڈالرز تھیں۔
رواں مالی سال کےابتدائی2 ماہ میں چین سے پاکستانی درآمدات41.56فیصد بڑھیں،جولائی،اگست2026میں پاکستان کی چین کےلیے برآمدات 48کروڑڈالرز رہیں،گزشتہ سال اسی مدت میں چین کے لئے پاکستانی برآمدات 33کروڑڈالرز تھیں۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کےپہلے2 ماہ میں چین کے لیےبرآمدات44.41 فیصدبڑھیں ۔
یہ بھی پڑھیں :قلات میں سکیورٹی فورسز کی نیشنل ہائی وے پر کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک