پی ٹی آئی کے ایم پی اے کی قانون نافذ کرنے والے لیویز اہلکاروں پر فائرنگ، ویڈیو سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) جنید اکبر کی اشتعال انگیزی اور اسلام آباد تباہ کرنے کی دھمکی کے بعد تحریک انصاف نے پرتشدد حملوں کا آغاز کر دیا۔
مالاکنڈ، سوات سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی شکیل خان نے لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دو لیویز اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
شکیل خان کے گارڈوں کی لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کی ویڈیوز بھی سامنے آگئیں۔
جنید اکبر نے 27 ستمبر کے احتجاج کے حوالے سے اسلام آباد کو ’’سومنات‘‘ بنانے اور تباہ کرنے کی اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔

ملاکنڈ فائرنگ واقعے کا اعلیٰ سطح پر سخت نوٹس لیا گیا ہے اور شکیل خان اور اس کے ملازموں کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔ لیویز کے ھکام نے کہا ہے کہ لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے میں کسی قسم کی نرمی یا رعایت کی گنجائش نہیں، ذمہ داروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔