صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ملاقات

Sep 20, 2026 | 22:49:PM
صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ملاقات کی، جس میں پنجاب کے انتظامی امور سمیت مختلف اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے صدر مملکت کو صوبے کی مجموعی صورتحال اور پنجاب کی یونیورسٹیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی،ملاقات کے موقع پر صدر آصف علی زرداری نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی عوامی خدمات کو سراہا۔

گورنر پنجاب نے صدر مملکت کو بتایا کہ گورنر ہاؤس کو عوامی گورنر ہاؤس میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جہاں عوامی مسائل کے حل اور لوگوں کی سہولت کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سردار سلیم حیدرخان کا کہنا تھا کہ وہ غریب عوام اور پارٹی کارکنان کیلئے ہروقت موجود رہتے ہیں اوران کے مسائل کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں اورعوامی رابطے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

گورنر پنجاب نے سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب عوام بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے،ملاقات میں پنجاب کے انتظامی امور، اعلیٰ تعلیم، جامعات کی صورتحال اور عوامی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت نے گورنر پنجاب کو صوبے میں عوامی فلاح و بہبود اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں مزید اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں :قلات میں سکیورٹی فورسز کی نیشنل ہائی وے پر کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک