خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اچانک کل طلب کر لیا گیا

Sep 20, 2026 | 23:42:PM
خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اچانک کل طلب کر لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس کل شام شروع  ہو گا۔

اچانک اجلاس کی طے شدہ تاریخ تبدیلی کی گئی ہے اور صرف ایک دن کے نوٹس پر اجلاس کیا جا رہا ہے۔

پشاور  میں  سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل پیر ، 21 ستمبر 2026 کو  طلب کر لیا ہے۔ اجلاس  شام 7 بجے شروع ہو گا۔ 

اس سے پہلے اجلاس پیر 5 اکتوبر 2026ء کو دوپہر 2:00 بجے طلب کیا گیا تھا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیشل سیکرٹری کی طرف سے اجلاس طلب کئے جانے کا نوٹیفیکیشن آج  20 ستمبر کو جاری ہوا ہے جس میں اچانک اجلاس بلائے جانے کو  موست امیجئیٹ اسمبلی بزنس قرار دیا گیا ہے۔

اجلاس کا ایجنڈا سامنے نہیں آیا ۔

یہ بھی پڑھیئے:   آئیں گے ضرور لیکن واپس نہیں جائیں گے، طلال چوہدری کا جنید اکبر کی دھمکی پر جواب