سعودی عرب ڈیجیٹل کرنسی پلیٹ فارم ایم برج سے علیحدہ ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فنانشل ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب ڈیجیٹل کرنسی پلیٹ فارم ایم برج سے گزشتہ سال علیحدہ ہو چکا ہے۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 'ایم برج' (mBridge) پلیٹ فارم نے امریکہ میں تنازعہ کھڑا کر دیا تھا کیونکہ یہ خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے کہ کچھ ملک اسے 'سوئفٹ' جیسے ڈالر کے زیرِ اثر ادائیگیوں کے روایتی نظام کو بائی پاس کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
یہ نیا پلیٹ فارم بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مرکزی بینکوں کے درمیان براہ راست ان کی اپنی ڈیجیٹل کرنسیوں میں لین دین کی سہولت فراہم کرتا ہے جس سے زرمبادلہ کے لین دین کے وقت اور لاگت میں کمی آتی ہے اور لین دین میں ڈالر کا کردار بھی کم ہو جاتا ہے۔
سعودی عرب 2024 میں اس پلیٹ فارم کا رکن بنا تھا ۔ اس پلیت فارم کو استعمال کرنے والے ملکوں میں چین، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات اور 'بینک فار انٹرنیشنل سیٹلمنٹس' بھی شامل ہیں۔
فنانشل ٹائمز نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب نے گزشتہ سال ہی اس پلیٹ فارم سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
یہ بھی پڑھیئے: پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ماہانہ بنیاد پر دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی