روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں اگست تک 13 ارب 90 کروڑ ڈالر موصول

Sep 13, 2026 | 15:24:PM
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں اگست تک 13 ارب 90 کروڑ ڈالر موصول
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (RDA) میں اگست 2026 تک مجموعی طور پر 13 ارب 90 کروڑ ڈالر سے زائد موصول ہوچکے ہیں، جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے صرف اگست میں 25 کروڑ 90 لاکھ ڈالر جمع کرائے۔

مرکزی بینک کے اعدادوشمار کے مطابق اگست 2026 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 9 ہزار 354 نئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوائے، جس کے بعد ان اکاؤنٹس کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 66 ہزار 144 ہوگئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے اب تک مجموعی طور پر 2 ارب 13 کروڑ ڈالر واپس بھیجے جاچکے ہیں، جبکہ اگست کے دوران اکاؤنٹس سے ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر نکلوائے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع ہونے والی رقم میں سے اگست کے دوران 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اور مجموعی طور پر 8 ارب 70 کروڑ ڈالر مقامی سطح پر استعمال کیے جاچکے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق اگست 2026 تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں تقریباً 3 ارب ڈالر واجب الادا جمع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز پر تنقید، پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی کی شفیع جان کے بیان کی مذمت،معافی کا مطالبہ

اعدادوشمار کے مطابق نیا پاکستان روایتی سرٹیفیکیٹس میں مجموعی طور پر 71 کروڑ 60 لاکھ ڈالر جمع کروائے گئے، جبکہ نیا پاکستان اسلامی سرٹیفیکیٹس میں ایک ارب 33 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی آمد ہوئی۔

روشن ایکوئٹی انویسٹمنٹ کے ذریعے 16 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، جبکہ گزشتہ چھ سال کے دوران روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے مجموعی طور پر 2 ارب 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی جاچکی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں بینکاری، سرمایہ کاری اور دیگر مالیاتی سہولیات تک رسائی فراہم کرنے کا اہم ذریعہ بن چکے ہیں۔