مریم نواز پر تنقید، پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی کی شفیع جان کے بیان کی مذمت،معافی کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی نے وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر کی جانے والی تنقید کی مذمت کی ہے۔
مہربانو قریشی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ مریم نواز پر تنقید کے لیے بہت کچھ موجود ہے، لیکن ان کے خلاف غیر پارلیمانی اور غیر شریفانہ زبان کا استعمال غلط اور توہین آمیز ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک خاتون اور ساتھی پارٹی رکن کی حیثیت سے شفیع جان پر زور دیتی ہوں کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں اور معافی مانگیں۔
مہربانو قریشی نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں جو گند اچھالا گیا وہ ان ارکان کی اپنی تربیت کی غمّازی کرتا ہے، ہمیں اس سطح پر نہیں اترنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:خلیجی ملک میں ڈرون کے استعمال پر بھاری جرمانے اور قید کی سزا کا اعلان