ملک کے بیشتر شہروں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی

Sep 19, 2026 | 10:32:AM
ملک کے بیشتر شہروں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ)اسلام آباد میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا ، وفاقی دارالحکومت کا درجہ حرارت گزشتہ روز کی نسبت 2 ڈگری بڑھ گیا،کراچی کے درجہ حرارت میں کمی ،کوئٹہ میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں  صبح سویرے ہی پارہ 22 ڈگری ہوگیا، آج 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ جنوب مغربی ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:ڈیلرز کے بعد تیل کمپنیوں کا بھی مارجن میں اضافے کا مطالبہ

 آج شہر  قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 اور قلات میں 29 ریکارڈ کیا گیا۔

بیان کے مطابق زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 اور ژوب میں 32 ریکارڈ کیا گیا، سبی اور تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت39 اور چمن میں 33 ریکارڈ کیا گیا جبکہ گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32 اور جیوانی میں 31 ریکارڈ کیا گیا۔