شوہر کیساتھ آفس جانے والی خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی میں تیزاب گردی کی واردات ہو گئی، شوہر کے ساتھ آفس جانے والی خاتون پر موٹر سائیکل سوار نے تیزاب پھینک دیا گیا۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیش آیا جہاں ایک خاتون اپنے شوہر کے ساتھ آفس جارہی تھی کہ راستے میں ایک موٹر سائیکل سوار نے تیزاب پھینک دیا۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون شارع فیصل پر دفتر میں ملازمت کرتی ہے، صبح خاتون کا شوہر اس کو آفس چھوڑنے جارہا تھا تو راستے میں یہ واقعہ پیش آیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی سے نقل کرنیوالےطالب علم نے انتہائی قدم اٹھا لیا