وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، سفارتی سرگرمیوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اہم اجلاس ہوا جس کے دوران حالیہ سفارتی سرگرمیوں اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا کہ حالیہ غیر ملکی دوروں میں طے پانے والی مفاہمتوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں آئندہ سفارتی مصروفیات اور تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا، اسحاق ڈار کی جانب سے ترجیحی امور پر مؤثر رابطہ کاری اور فالو اپ کی ہدایت کی گئی ۔
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور خصوصی سیکرٹری اقوام متحدہ نبیل منیر نے بھی اجلاس میں شرکت کی، وزارت خارجہ کے سینئر حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:بچوں کا ب فارم مفت بنوائیں! بڑی سہولت کا اعلان