پندرہ ہزار پولیس اہلکار کل راولپنڈی پہنچ رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے دوران کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے دوسرے شہروں سے بلائے گئے مہمان پولیس اہلکاروں کو 48 تعلیمی اداروں میں ٹھہرائیا جا رہا ہے۔
اس دوران تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دینے کا فیصلہ کل پیر کو کیا جائے گا۔
پولیس اہلکاروں کو ٹھہرانے کے لئے زیر غور تعلیمی اداروں کی فہرست میں گوجر خان کے پانچ ،کلر سیداں کے تین اور ٹیکسلا کے 10 تعلیمی ادارے ، راولپنڈی شہر کے 21، چکری انٹرچینج سے ملحقہ علاقوں کے چھ تعلیمی ادارے شامل ہیں۔
پنجاب کے مختلف اضلاع سے طلب کی گئی پولیس کی اضافی نفری پیر کی شام راولپنڈی پہنچے گی۔
پہلے مرحلے میں پولیس کی 15ہزار کے لگ بھگ پولیس اہلکار آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میں آپ کو گواہ بناتا ہوں کہ اسلام آباد کو ہم سومنات بنائیں گے، جنید اکبر کی پشاور میں تقریر