اسلام آباد ائیرپورٹ آف لوڈنگ،درخواست گزار کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کی اجازت

Sep 07, 2026 | 19:11:PM
اسلام آباد ائیرپورٹ آف لوڈنگ،درخواست گزار کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کی اجازت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ  نے  آرٹیکل 199 میں مقرر کردہ علاقائی دائرۂ اختیار کے متعلق  اسلام آباد ایئرپورٹ آف لوڈنگ کے خلاف درخواست خارج کردی۔

فیصلے میں قرار دیا گیا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر آف لوڈنگ، لاہور ہائیکورٹ کو علاقائی اختیار حاصل نہیں،وفاقی ادارہ ہونے کی بنیاد پر ہر ہائیکورٹ کو  مقدمہ سننے کا اختیار نہیں۔

جسٹس منور اقبال دوگل نے شہری محمد اویس کی درخواست پر فیصلہ سنایا ، 8 صفحات پر مشتمل عدالتی فیصلے میں قرار دیا گیا کہ شہری محمد اویس کو 17 جولائی 2026 کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر آف لوڈ کیا گیا تھا،آف لوڈنگ کا تمام اقدام اسلام آباد میں ہوا۔

فیصلے میں قرار دیا گیا کہ درخواست گزار کا پنجاب کا رہائشی ہونا لاہور ہائیکورٹ کا علاقائی اختیار قائم نہیں کرتا،لاہور ایئرپورٹ کے ایف آئی اے حکام کا آف لوڈنگ میں کوئی کردار نہیں تھا،لاہور ایئرپورٹ کے ایف آئی اے حکام کو بلاوجہ فریق بنایا گیا۔

تحریری فیصلے میں قرار دیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست میرٹس پر خارج نہیں کی،عدالت نے شہری محمد اویس کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی اجازت دے دی۔

 فیصلہ سناتے وقت اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد عثمان خان بھی عدالت میں موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیں :پشاور: پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ کے 11 طلبہ و طالبات گرفتار