وزیراعظم شہباز شریف کا حافظ نعیم الرحمان سے رابطہ، مارچ مؤخر کرنے کی اپیل

Sep 22, 2026 | 10:13:AM
وزیراعظم شہباز شریف کا حافظ نعیم الرحمان سے رابطہ، مارچ مؤخر کرنے کی اپیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابو بکر ارشاد)وزیراعظم شہباز شریف کا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پیر اور منگل کی درمیانی شب وزیراعظم نے ملتان میں حافظ نعیم سے رابطہ کیا اور جماعت اسلامی سے مارچ کچھ دن کے لیے ملتوی کرنے کی اپیل کی۔

 وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کرچکا ہوں، وطن واپس پہنچتے ہی حافظ نعیم سے ملاقات کرکے عوام کے لیے بہتر ریلیف پیکج کا اعلان کروں گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اعلان کردہ ریلیف پیکج کسی صورت قبول نہیں، ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے پٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج کررہی ہے اور لیوی کے خاتمے تک احتجاج سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

 حافظ نعیم نے کہا کہ مارچ میں وقفے کے بارے میں جماعت کی قیادت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا۔

مزید پڑھیں:جماعت اسلامی کا سُپر ٹرین مارچ ملتان پہنچ گیا