قوم کی غیر متزلزل حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

Sep 22, 2026 | 09:56:AM
قوم کی غیر متزلزل حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احمد منصور)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں خیبر پختونخوا کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

چیف آف ڈیفنس فورسز کو جاری انسداد دہشت گردی کارروائیوں اور بارڈر مینجمنٹ اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی، جبکہ صوبے میں فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے، تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ ملک اور عوام کے تحفظ کے لیے افسروں و جوانوں کا عزم و حوصلہ لائق تحسین ہے۔

آرمی چیف نے فارمیشنز کو ہمہ وقت چوکس رہنے اور اعلیٰ ترین آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ قوم کی غیر متزلزل حمایت سے مسلح افواج دہشت گردی کو شکست دینے اور پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے وطن کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا میں کھدائی کے دوران اہم آپٹک کیبل کٹ گئی،10000پروازیں متاثر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ شہدا کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا،کور ہیڈکوارٹرز پشاور آمد پر کمانڈر پشاور کور نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔