فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ، کمانڈرز اور کمانڈنگ افسران سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ، فیلڈ فارمیشنز کے کمانڈرز اور کمانڈنگ افسران سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو بلوچستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو آپریشنل تیاریوں اور بلوچستان میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے جاری اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ادارہ جاتی رابطہ کاری اور صوبے کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے معاونت سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک فوج کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاری اور بے لوث عزم کو سراہا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امن کے استحکام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر ریاستی اداروں کے درمیان مسلسل رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن کے استحکام سے پائیدار معاشی سرگرمیوں اور ترقی کے لیے سازگار ماحول برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاست کی کوششوں کا مرکز ہے، مستحکم اور محفوظ ماحول ترقیاتی اقدامات، معاشی مواقع اور صوبے کے عوام کے بہتر مستقبل میں معاونت جاری رکھے گا۔
آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فرائض کی ادائیگی میں افسران اور جوانوں کی ثابت قدمی اور لگن کو سراہا،کوئٹہ پہنچنے پر آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کمانڈر کوئٹہ کور نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں :نوکری رہے نہ رہے، اپنے کلام سے پیچھے نہیں ہٹوں گا: محسن نقوی