امریکا میں کھدائی کے دوران اہم آپٹک کیبل کٹ گئی،10000پروازیں متاثر

Sep 22, 2026 | 09:38:AM
امریکا میں کھدائی کے دوران اہم آپٹک کیبل کٹ گئی،10000پروازیں متاثر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا کی ریاست نیو جرسی میں ریل آپریٹر ایمٹریک کے کنسٹرکشن ورک کے دوران کھدائی سے ایئر ٹریفک کنٹرول سینٹر کی اہم آپٹک کیبل کٹ گئی جس سے بڑا فضائی بحران پیدا ہو گیا۔

نیو جرسی کے نیوآرک ایئر پورٹ اور قریبی فضائی نیٹ ورک کو ایک بڑے تکنیکی بحران کا سامنا ہے اور آخری اطلاعات تک ملک کے 8 بڑے ایئر پورٹس کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے جس سے 1 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کرنا پڑیں جبکہ 900 پروازیں متاثر ہوئیں جن میں تاخیر کا دورانیہ 170 منٹ تک رپورٹ ہوا ہے۔

حکام کے مطابق واقعہ نیو جرسی ریل آپریٹر ایمٹریک کے کام کی کھدائی کے دوران پیش آیا۔

زمینی کام کے دوران ایئر ٹریفک کنٹرول کی ایک اہم فائبر آپٹک کیبل کٹ گئی جس سے نیوآرک سمیت خطے کا ٹیلی کمیونیکیشن سرکٹ فیل ہو گیا۔

کیبل کٹنے سے فلاڈیلفیا ایئر ٹریفک کنٹرول کی ریڈیو فریکوئنسیز شدید متاثر ہوئیں، یہ سینٹر خطے کے بڑے ایئر پورٹس پر لینڈنگ اور ٹیک آف کی رہنمائی کرتا ہے۔

ہنگامی طور پر نیوآرک، فلاڈیلفیا، ٹیٹربورو ایئر پورٹس پر پروازوں کو روکنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ کا یمنی حوثیوں کیخلاف سعودی عرب کو دفاعی فوجی معاونت فراہم کرنے کا اعلان

اس سے نیویارک، فلاڈیلفیا، واشنگٹن، بوسٹن، سان ڈیگو، ویسٹ پام بیچ، ڈیلس ایئر پورٹس کا شیڈول شدید متاثر ہوا جبکہ سیکڑوں پروازوں کا رخ دوسرے شہروں کی طرف موڑ دیا گیا۔

حکام کے مطابق یہ شدید تکنیکی خرابی ایسے وقت میں پیش آئی ہے جب ملک میں اقوامِ متحدہ کے اجلاس کے بین الاقوامی مندوبین کی پروازیں نیویارک آ رہی ہیں،اس بحران کی وجہ سے مسافروں کی پریشانی اور فضائی نظام پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

نیوآرک کی 1321، نیویارک کی 1238، بوسٹن کی 1399، فلاڈیفلیا کی 1218، واشنگٹن کی 773، ویسٹ پام بیچ کی 230، سان ڈیاگو کی 800 اور ڈیلس کی 2500 پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔