آج سے دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی طیاروں کیلئے بند کر دی جائیں گی:امریکا کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکا نے اعلان کیا ہے کہ آج سے دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی طیاروں کے لیے بند کر دی جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے تقریباً دو ہفتے قبل 27 ایرانی ایئر لائنز کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا، جس کے بعد ایرانی فضائی کمپنیوں پر مزید سفری اور مالی پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ انہیں معلوم نہیں کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع کب تک جاری رہے گا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایران پر عائد پابندیوں کے معاملے پر انہوں نے چین کے ساتھ بھی بات چیت کی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق ایران پر عائد پابندیوں کا مقصد اس کے فضائی اور مالی شعبوں پر دباؤ بڑھانا ہے۔