ایران جنگ سے متاثرہ خلیجی ممالک کو امریکا کی جانب سے5 ارب ڈالر فنڈز کی پیشکش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی حکومت نے ایران جنگ سے متاثرہ خلیجی ممالک کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے 5 ارب ڈالر کے نئے فنڈ کی تجویز دی ہے۔
وال سٹریٹ جرنل کے مطابق یہ منصوبہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ زیر بحث ہے۔
مجوزہ فنڈ کا مقصد جنگ میں تباہ ہونے والی تیل و گیس کی پائپ لائنوں اور ریفائنریوں کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ خلیجی ممالک کو تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز پر انحصار کم کرنے میں مدد دینا ہے۔
امریکی اور مشرق وسطیٰ کے حکام کے مطابق سات ماہ سے جاری تنازع نے عالمی توانائی کی منڈی کو شدید متاثر کیا ہے جبکہ خطے کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی پر بھاری اخراجات متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ