پاکستان اور سعودیہ میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا شرائط ختم

Sep 22, 2026 | 09:01:AM
پاکستان اور سعودیہ میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا شرائط ختم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کیلئے  ویزا کی شرط ختم کر دی۔

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے نیویارک میں ملاقات ہوئی جس میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کیلئے ویزا کی شرائط ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر آج اپنے بھائی، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی اور سرکاری، خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کرکے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ  یہ اہم قدم پاک سعودیہ اعلیٰ سطح کے رابطوں، ادارہ جاتی تبادلوں میں مزید سہولت دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کا صدر ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ  باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں برادر ملکوں کی اسٹریٹیجک شراکت داری مزید بڑھے گی۔