ایشین گیمزکرکٹ: پاکستان ویمن ٹیم کابرانز میڈل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایشین گیمز میں پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش ویمنز ٹیم کو شکست دے کر برانز میڈل جیت لیاہے۔
پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش کو 31 رنز سے شکست دی، قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے، کپتان فاطمہ ثناء 45 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں۔
بعدازاں بنگلہ دیش ویمنز ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا سکی، پاکستان کی جانب سے اُم ہانی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اتوار کو ایشین گیمز میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں سری لنکا ویمن نے 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں:ٹی 20 کپتانی کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں :شاداب خان