کراچی؛ گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی، بجلی کی فراہمی معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسامہ ملک)کراچی میں بلوچ کالونی گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی کے نتیجے میں مختلف علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی۔
گرڈ اسٹیشن پر لگی آگ پر4 گھنٹوں میں قابو پایاگیاجس میں فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں نے حصہ لیا،محمود آباد ،پی ای سی ایچ ایس اور دیگر اطراف میں بجلی کی فراہمی متاثرہوئی ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گرڈ اسٹیشن میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے،ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں،آگ لگنے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان ورچوئل اثاثہ جات کے باقاعدہ ضابطہ کار نظام کی جانب گامزن
گرڈ اسٹیشن میں آگ لگنے سے بجلی کی فراہمی متاثرہوئی جس کے نتیجے میں شہریوں کو مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے۔