محسن نقوی سے ملاقات میں ایرانی صدرکا پاکستان اور ایران کے درمیان مسلسل رابطے بڑھانے پر زور

Sep 22, 2026 | 00:31:AM
محسن نقوی سے ملاقات میں ایرانی صدرکا پاکستان اور ایران کے درمیان مسلسل رابطے بڑھانے پر زور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے تہران میں ملاقات کی جس میں  ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان اور ایران کے درمیان مسلسل رابطے بڑھانے پر زور دیا۔

ایرانی صدرکا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران باہمی تعاون کو تمام شعبوں میں مزید مضبوط بناسکتے ہیں، پاکستان اور ایران مقامی اور علاقائی صلاحیتوں سے اپنی ضروریات پوری کرسکتے ہیں، امریکی دباؤ نے مسلم ممالک میں مزید قربت اور روابط کو فروغ دیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  پاکستان تجارت، معیشت، سیاحت اور سیاست سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانےکے لیے پرعزم ہے، پاکستان ثقافت اور سائنس کے شعبوں میں بھی ایران سے تعاون مزید وسعت دےگا۔

ٹیگز: