وزیراعظم شہباز شریف نیو یارک پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک پہنچ گئے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِاعظم کےہمراہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم اپنے خطاب میں علاقائی، عالمی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، جبکہ ڈائیلاگ، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف خطےمیں کشیدگی کے خاتمے، امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی فعال سفارتی و ثالثی کوششوں کو اجاگر کریں گے اور پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی ترجیحات پیش کریں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم اسلاموفوبیا اور عالمی اقتصادی چیلنجز سمیت اہم عالمی امور پر پاکستان کی ترجیحات بھی پیش کریں گے۔