نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالس سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالس سے ملاقات کی ہے، اسحاق ڈار اور کایا کالس کی ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ شراکت داری کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون اہم ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تعلقات میں جی ایس پی پلس کی اہمیت ہے،اسحاق ڈار اور کایا کالس کا علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ حالیہ علاقائی صورتحال میں یورپی یونین کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں،پاکستان کی کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی کوششوں کو تسلیم کرنے پر یورپی یونین کا خیرمقدم،مذاکرات اور سفارت کاری کی جانب واپس آنا ضروری ہے۔
نائب وزیراعظم کے مطابق تمام فریق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں،پاکستان اور یورپی یونین کا باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے