راولپنڈی میں کل تمام تعلیمی ادارے معمول کےمطابق کھلے رہیں گے

Sep 22, 2026 | 00:41:AM
راولپنڈی میں کل تمام تعلیمی ادارے معمول کےمطابق کھلے رہیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)راولپنڈی میں کل تمام تعلیمی ادارے معمول کےمطابق کھلے رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہیں کوئی شاہراہ بھی ابھی بند نہیں کی گئی۔ امن وامان کی صورتحال  دیکھ کر عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ انٹراسٹی اوربین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بھی بحال رہے گی۔ راولپنڈی اوراسلام آباد کی رابطہ سڑکیں اور دیگر علاقوں کوملانے والے راستے بھی کھلے رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے امن وامان کی صورتحال کو دیکھ کر کسی بھی فیصلے سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: