عمان میں ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق پیر کو ہونیوالا اہم اجلاس ملتوی

Sep 14, 2026 | 08:32:AM
عمان میں ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق پیر کو ہونیوالا اہم اجلاس ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )عمان میں ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق پیر کو ہونیوالا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق پیر کو ہونے والے اجلاس میں آبنائے ہرمز سے متعلق ممکنہ معاہدوں پر بات چیت ہونا تھی۔

وزیرخارجہ عمان نے خلیجی ممالک اور ایران کے درمیان اجلاس ملتوی ہونے کی تصدیق کردی۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی عہدیدارکا کہنا ہے اجلاس بعض علاقائی ممالک کی درخواست پر ملتوی کیا گیا۔ یہ فیصلہ تہران اور مسقط نے باہمی مشاورت سے کیا۔

 یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب اور خلیج میں بڑھتی کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا

اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ خلیجی ممالک ایران سے ملاقات کریں تو انہیں اعتراض نہیں، یہ خلیجی ممالک کا اپنا فیصلہ ہے۔