مسئلہ فلسطین اوآئی سی اور مسلم امہ کے اجتماعی شعور کیلئے مرکزی حیثیت رکھتاہے:اسحاق ڈار

Sep 22, 2026 | 11:52:AM
مسئلہ فلسطین اوآئی سی اور مسلم امہ کے اجتماعی شعور کیلئے مرکزی حیثیت رکھتاہے:اسحاق ڈار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اوآئی سی اور مسلم امہ کے اجتماعی شعور کیلئے مرکزی حیثیت رکھتاہے۔

اسحاق ڈار نےاو آئی سی کمیٹی برائے فلسطین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ رکنی کمیٹی پر فلسطینیوں کیلئے سیاسی و سفارتی حمایت متحرک کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے، غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال فوری توجہ کا تقاضا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی روزانہ خلاف ورزی کی جارہی ہے، امریکا، مصر، قطر، ترکیہ کی غزہ تنازع کے خاتمے کیلیے کوششوں کو سراہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس والوں کے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر دماغ کام نہیں کررہے: چیف جسٹس عالیہ نیلم