خصوصی بچوں کی تعلیم و بحالی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں: شرجیل میمن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی)سندھ حکومت خصوصی بچوں کی تعلیم، بحالی اور بااختیاری کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کے 67 خصوصی تعلیمی اداروں میں تقریباً 20 ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں۔
خصوصی بچوں کو مفت تعلیم اور ماہانہ 3 ہزار روپے وظیفہ دیا جارہا ہے۔
ان کے مطابق ڈیجیٹل کلاس رومز سے تقریباً 754 سماعت سے محروم طلبہ مستفید ہوں گے۔
مزید پڑھیں:میر رضا جوڈیشل کمیشن میں علی شاز کا بیان ریکارڈ
سندھ بھر کے 20 سیٹلائٹ سکولز سے تقریباً 476 خصوصی بچوں کو تعلیمی مواقع ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے بچوں کی جدید تدریسی وسائل تک رسائی بڑھے گی۔
سائن لینگویج ٹیچرز ٹریننگ پروگرام سے اساتذہ کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ ہوگا۔