’’اچھی لگتی ہو‘‘ :جنت مرزا نےاے آئی ویڈیو پر خاموشی توڑ دی

Sep 22, 2026 | 12:31:PM
’’اچھی لگتی ہو‘‘ :جنت مرزا نےاے آئی ویڈیو پر خاموشی توڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)نامورٹک ٹاکر جنت مرزا نے اے آئی ویڈیوکے حوالے سےخاموشی توڑ دی۔
سوشل میڈیا پر جنت مرزا کی اے آئی سے تیار کردہ ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں انہیں ایک نامعلوم شخص کے ساتھ دکھایا گیا ہے، ویڈیو کے پس منظر میں گانا ’’اچھی لگتی ہو‘‘ بھی سنائی دے رہا ہے۔


جنت مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ انہیں اس میں کوئی مزاح نظر نہیں آیا،کسی کے چہرے کو استعمال کرکے اس طرح کی ویڈیوز بنانا انتہائی تشویش ناک ہے،آج ان کا چہرہ استعمال کیا گیا ہے، لیکن کل کسی بھی لڑکی کی تصویر یا چہرہ اسی طرح استعمال کیا جا سکتا ہے، جس سے اس کی عزت اور وقار متاثر ہوسکتا ہے،کسی کی اجازت کے بغیر اس کی تصویر یا چہرہ استعمال کرکے ایسی ویڈیوز بنانا خواتین کی عزت اور وقار کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔


جنت مرزا نے مزیدکہا کہ وہ خود سوشل میڈیا پر فعال ہیں، اس کے باوجود یہ ویڈیو دیکھ کر انہیں شدید بے چینی محسوس ہوئی،ان خواتین کے بارے میں سوچنا چاہیے جو سوشل میڈیا پر موجود ہی نہیں کیونکہ ان کی تصاویر بھی ایسے طریقوں سے استعمال کی جا سکتی ہیں جن کے بارے میں انہیں علم تک نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ میتھو مکھرجی کینسر کے باعث چل بسیں
پنجاب اسمبلی کی رکن حنا پرویز بٹ نے بھی جنت مرزا کی جانب سے اجاگر کیے گئے مسئلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ اے آئی سے تیار کردہ اس نوعیت کی ویڈیوز خواتین پر سنگین اثرات مرتب کرسکتی ہیں،انہوں نے ایسے واقعات کو متعلقہ حکام تک پہنچانے کے لیے مقررہ طریقہ کار کی جانب بھی توجہ دلائی اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ ایسے مواد کی تیاری اور پھیلاؤ میں ملوث افراد کے خلاف مؤثر قانونی کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ جنت مرزاکے ٹک ٹاک پر 2 کروڑ 50 لاکھ سے زائد جبکہ انسٹاگرام پر تقریباً 60 لاکھ فالوورز ہیں۔