اہلیہ سنیتاآہوجا کے ساتھ تنازع؛گووندا نے خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار گووندا نے اہلیہ سنیتا آہوجا کے ساتھ اپنی شادی شدہ زندگی سے متعلق جاری تنازع پرخاموشی توڑ دی۔
بالی ووڈکے نامور اداکار نے اپنی بیوی کا نام لیے بغیر اور الزامات کا براہِ راست جواب دیے بغیر کہا کہ کچھ باتیں ’’آسمان میں لکھ دی گئی ہیں‘‘ اور امید ظاہر کی کہ وہ جلد ہی انہیں صاف کر پائیں گے۔گووندا نے فلموں میں اپنی واپسی کی تیاریوں کے لیے مداحوں سے حمایت اور دعاؤں کی اپیل کی اور ساتھ ہی اپنی آنے والی فلموں’’روپا‘‘ اور ’’دنیا داری‘‘ کا اعلان بھی کیا۔
گووندا نے ایک تقریب کے دوران اپنے بارے میں جاری بحث کی طرف مبہم اشارہ کیا،ان کے یہ تبصرے سنیتاآہوجا کی جانب سے ان کے مبینہ افیئرز کے الزامات کے بعد پیدا ہونے والی نئی صورتحال کے دوران سامنے آئے ہیں۔
اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں گفتگو کے علاوہ گووندا نے اس موقع کو اداکاری کی دنیا میں اپنے دوبارہ قدم رکھنے کے اعلان کے لیے استعمال کیا،انہوں نے ’’روپا‘‘ اور ’’دنیا داری‘‘ کو اپنی آنے والی فلمیں قرار دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:زندگی کے مشکل ترین لمحے سے متعلق منیشا کوئرالا کا بڑا انکشاف
گووندا کے مبینہ تعلقات کے بارے میں سنیتا کے بیانات 2025 میں توجہ کا مرکز بنے تھے، یہ معاملہ جون 2026 میں سنیتا کے شو میں شرکت کے دوران دوبارہ سامنے آیا، جہاں انہوں نے دعویٰ کیا کہ گووندا کے گزشتہ برسوں میں بے شمار افیئرز رہے ہیں اور کہا کہ بے وفائی تو پہلے دن سے ہی ہو رہی ہے، ہے نا؟تاہم ایک ماہ بعد سنیتا نے ایک اور انٹرویو میں گووندا کے ساتھ اپنے رشتے کے بارے میں مختلف انداز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام عوامی باتوں کے باوجود وہ ان سے محبت اور ان پر بھروسہ کرتی رہیں۔