بالٹی بھنا گوشت بنانے کی آسان ترکیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالٹی بھنا گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزا: مٹن ایک کلو (بغیر ہڈی)، ٹماٹر ۲؍ سے ۳؍ عدد، دہی آدھا کپ، ادرک ایک انچ ٹکڑا اور لہسن ایک گٹھی (پیسٹ بنا لیں)، ہری مرچ ۴؍ سے ۵؍ عدد، ہرا دھنیا ایک گٹھی، کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ آدھا چھوٹا چمچہ، ہلدی آدھا چمچہ، زیرہ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، پانی ۲؍ کپ، نمک حسب ِ ذائقہ، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: ایک دیگچی میں حسب ِ ضرورت تیل لیں اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اسے بھونیں، جب یہ پیسٹ ہلکا گولڈن براؤن ہوجائے تو اس میں گوشت ڈال دیں۔
پھر گوشت کو ۵؍ منٹ تک بھونیں۔ گوشت بھوننے کے بعد اس میں ہلدی، ٹماٹر اور دہی شامل کرلیں۔
اب اس میں ۲؍ کپ پانی ڈالیں اور دیگچی کو ڈھانک دیں تاکہ گوشت گل جائے۔
جب گوشت پک جائے پھر اس میں کالی مرچ، زیرہ پاؤڈر اور گرم مسالہ ڈالیں اور اسے اچھی طرح مکس کرلیں اور آنچ دھیمی کر دیں۔
جب تیل اوپر آجائے تو پھر اسے ہری مرچ اور ہرے دھنیے کے ساتھ پیش کریں۔