کراچی کے شہریوں کیلئے بری خبر؛کے الیکٹرک بڑے مالی بحران سے دوچار

Sep 22, 2026 | 13:00:PM
 کراچی کے شہریوں کیلئے بری خبر؛کے الیکٹرک بڑے مالی بحران سے دوچار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی، اشرف خان )کراچی کے شہریوں کیلئے بری خبرہے کہ کے الیکٹرک بڑے مالی بحران سے دوچارہوگئی ہے۔
بینکوں نے کے الیکٹرک کی نئی فنانسنگ مکمل طور پر روک دی  جبکہ پرانی فنانسنگ کی رقم بھی تیزی سے واپس لینا شروع کردی ہے۔
کے الیکٹرک سے 65 ارب روپے کی لیکویڈیٹی نکل گئی ،ٹیرف میں تاخیر نے کے الیکٹرک کے مالی معاملات کو شدید دباؤ میں ڈال دیااوربینکوں نے کے الیکٹرک سے 30 ارب روپے بھی واپس نکال لیے۔
ٹیرف میں تاخیر کے باعث 35 ارب روپے کے اسلامی بانڈز بھی تعطل کا شکارہوگئے ہیں،کے الیکٹرک کو 2024ء سے 2030ء کے کنٹرول پیریڈ کا تاحال ٹیرف جاری نہ ہوسکا،نیپرا نے دو سال کی تاخیر سے 2025ء میں کے الیکٹرک کیلئے 39 روپے فی یونٹ ٹیرف جاری کیالیکن دو ماہ بعد جاری ٹیرف ازخود نوٹس پر معطل کردیااور 32 روپے فی یونٹ کا ٹیرف جاری کیا گیا۔
ٹیرف میں تبدیلی نے کے الیکٹرک کے مالی معاملات کو شدید متاثر کیا،کے الیکٹرک نے نظرثانی شدہ ٹیرف کو نیپرا ٹریبونل میں چیلنج کردیاجس پرفیصلہ تاحال زیر التواہے،مالی دباؤ بڑھنے سے کے الیکٹرک کا نظام متاثر ہونا شروع ہوگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آبادمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ؛دیگر صوبوں سے نفری پہنچنا شروع
 ذرائع کے مطابق کراچی میں بجلی کی سپلائی کے حوالے سے مشکلات واضح ہونے لگی ہیں،کے الیکٹرک میں اس وقت زیادہ توجہ ہنگامی نوعیت کے کاموں پر مرکوز ہے،کیش کی کمی کے باعث خریداری اور دیگر آپریشنل سرگرمیاں متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سمیع اللہ طارق کے مطابق  کے الیکٹرک کے خسارے کا براہ راست اثر کراچی میں بجلی کی سپلائی پر پڑے گااور ٹیرف میں کمی کے بعد کے الیکٹرک کے مالی نتائج پر نمایاں منفی اثر پڑاہے۔