رکن اسمبلی عامر صدیقی کاکے الیکٹرک کیخلاف چیئرمین نیپرا کو خط ،کارروائی کا مطالبہ

Sep 15, 2026 | 19:54:PM
رکن اسمبلی عامر صدیقی کاکے الیکٹرک کیخلاف چیئرمین نیپرا کو خط ،کارروائی کا مطالبہ
کیپشن: کے الیکٹرک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد) رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی نے کے الیکٹرک کے خلاف چیئرمین نیپرا کو خط جمع کرا دیا،وزیراعظم کے نوٹس کے باوجود کے الیکٹرک کا لوڈشیڈنگ مسئلہ حل نہ ہوسکا۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے نوٹس کے بعد بھی بجلی بحران پر پیش رفت نہ ہوسکی،کراچی کے مختلف علاقوں میں گیارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ، تین روز سے بجلی بندہے،باقاعدگی سے بل دینے والے صارفین بھی کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں،عامر صدیقی نے نیپرا میں کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ کی شکایت درج کرادی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے منتخب پی ایم ٹیز پر طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے،وزیراعظم کے نوٹس کے باوجود کراچی میں بجلی بحران جوں کا توں برقرار ہے، گیارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ اور تین روزہ بندش پر نیپرا سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری، تنخواہ میں 15ہزار روپے اضافہ کی منظوری