وائٹ ہاؤس نے ’’ٹرمپ ٹی وی‘‘ کے نام سے نیا چینل لانچ کردیا

Sep 22, 2026 | 13:45:PM
 وائٹ ہاؤس نے ’’ٹرمپ ٹی وی‘‘ کے نام سے نیا چینل لانچ کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بڑے امریکی ٹی وی نیٹ ورکس کی جانب سے صدر ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کے اعلان کے بعدوائٹ ہاؤس نے یوٹیوب پر’ ’ٹرمپ ٹی وی‘‘ کے نام سے نیا چینل لانچ کردیا۔
یو ٹیوب چینل پر صدر ٹرمپ کی تقاریر، اہم بیانات،اورانتظامیہ کی نمایاں ویڈیوز نشر کی جائیں گی۔
وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق ’’ٹرمپ ٹی وی‘‘ رئیل ٹائم میں اپ ڈیٹ اور 24 گھنٹے نشر ہوگا،چینل کی نشریات یوٹیوب اور وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات ؛وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
صدر ٹرمپ نے 3 بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے۔