فون پر ڈیلیٹ شدہ میسجز بھی پڑھنا اب ممکن، نئی سیٹنگ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )مختلف میسجنگ ایپس میں روزانہ اربوں میسجز بھیجے جاتے ہیں اور بیشتر افراد غلطی سے ایسے پیغام بھیج دیتے ہیں جو وہ سینڈ کرنا نہیں چاہتے۔
اب آپ کو کسی میسج کا نوٹیفکیشن موصول ہوتا ہے اور جب فون میں ایپ اوپن کرتے ہیں تو وہ پہلے ہی ڈیلیٹ ہوچکا ہوتا ہے۔
ویسے تو ایسا کوئی ذریعہ نہیں ہوتا جس سے ڈیلیٹ ہونے والے میسجز کو واپس بحال کیا جاسکے۔
تاہم اگر آپ اینڈرائیڈ فون استعمال کر رہے ہیں تو ہاں اس میں ایسی ایک خفیہ سیٹنگ موجود ہے جس سے آپ ڈیلیٹ ہونے کے بعد بھی کسی میسج کا ٹیکسٹ پڑھ سکتے ہیں۔
اس سیٹنگ کو نوٹیفکیشن ہسٹری کہا جاتا ہے اور جیسا نام سے عندیہ ملتا ہے کہ اس میں فون میں موصول ہونے والے نوٹیفکیشنز بشمول ٹیکسٹ، ای میلز اور میسجنگ ایپس کی چیٹس کی ہسٹری موجود ہوتی ہے۔
اینڈرائیڈ فون کے اس خفیہ فیچر میں آپ گزشتہ 24 گھنٹوں کے الرٹس کو سیٹنگز ایپ میں دریافت کرسکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن ہسٹری سے آپ کو یہ شناخت کرنے میں بھی مدد ملتی ہے کہ کونسی ایپس ایسے نوٹیفکیشنز بھیجتی ہیں جن کی آپ کو پروا نہیں ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں:جاپان کی کرکٹ ٹیم نے بھارت کو دن میں تارے دکھا دیئے!
اینڈرائیڈ فون میں نوٹیفکیشن ہسٹری فیچر کیسے استعمال کریں؟
اس کے لیے اینڈرائیڈ فون میں سیٹنگز میں جائیں اور نوٹیفکیشنز کو سلیکٹ کریں۔
اس کے بعد منیج میں نوٹیفکیشن ہسٹری پر کلک کریں اور اسے ان ایبل کر دیں۔
اگر آپ کو نوٹیفکیشن ہسٹری کو تلاش کرنے میں مشکل ہو رہی ہے تو سیٹنگز کی سرچ بار میں نوٹیفکیشن ہسٹری ٹائپ کریں۔
بس یہ یاد رہے کہ ایک ڈیلیٹ میسج نوٹیفکیشن ہسٹری میں 24 گھنٹے تک موجود رہتا ہے جس کے بعد وہ ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ ہو جاتا ہے۔
اسی طرح یہ فیچر صرف ان نوٹیفکیشنز کو ہی ٹریک کرتا ہے جو آپ کو موصول ہوتے ہیں۔
اگر آپ نے کسی چیٹ یا ایپ کے نوٹیفکیشنز کو میوٹ کیا ہوا ہے تو پھر میسجز بھی نوٹیفکیشن ہسٹری میں نظر نہیں آتے۔
طویل میسجز بھی نوٹیفکیشن ہسٹری میں نظر نہیں آتے بلکہ ان کی چند لائنیں ہی وہاں دیکھی جاسکتی ہیں۔