پی ٹی آئی کے ایم این اے ثناء اللہ مستی خیل کی بازیابی کیلئے درخواست دائر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( احتشام کیانی )پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 20 ستمبر کی شام ثناء اللہ مستی خیل کو پارلیمنٹ لاجز سے اٹھایا گیا، درخواست کے مطابق انہیں لے جانے والوں کے پاس نہ وارنٹ تھے نہ ایف آئی آر اور نہ ہی کوئی قانونی گرفتاری کا آرڈر ان کے پاس تھا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات ؛وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
درخواست کے مطابق ثناء اللہ مستی خیل کو اٹھائے جانے کے بعد تلاش کی بہت کوشش کی لیکن کوئی معلومات نہیں ملیں، پولیس اور انتظامیہ نے بھی اس حوالے سے ابھی کچھ نہیں بتایا، ایم این اے ثناء اللہ مستی خیل کی بازیابی کا حکم دیا جائے، انکے خلاف کوئی کیس ہے تو اس حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے۔