لیسکو ملازمین کی موجیں، ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد سپرا)لیسکو نے وفاق کی کفایت شعاری پالیسی کے باوجود تمام افسران اور ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کی منظوری دے دی ہے۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کروڑوں روپے مالیت کے بونس کی ادائیگی کی منظوری دی،منظوری کے بعد لیسکو کے افسران اور ملازمین کو بونس کی ادائیگی شروع ہو گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے مختلف اداروں اور محکموں میں اخراجات کم کرنے کی ہدایت کی تھی،کم اخراجات کی ہدایات کے باوجود لیسکو نے بونس دینے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا کی کوئی حکومت اے آئی کے اثرات کیلئے تیار نہیں: بل گیٹس