سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور الاؤنس میں تبدیلیوں کا فیصلہ

Sep 06, 2026 | 12:58:PM
سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور الاؤنس میں تبدیلیوں کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر ہے کہ ان کی تنخواہ اور الاؤنس میں تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

نجی  ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے اپنے ملازمین کی تنخواہ اور الاؤنس میں تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم جولائی 2026 سے پیسکو ملازمین کو ایڈہاک ریلیف الاؤنس دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

 گریڈ ایک سے 22 کے ملازمین کیلئے ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس 15 فیصد مقرر کیا گیا ہے، جو 30 جون 2022 کی بنیادی تنخواہ کی بنیاد پر دیا جائے گا۔

جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیسکو ملازمین کو الاؤنس کیلیے وفاقی حکومت کی شرائط لاگو ہوں گی،اس کے علاوہ پیسکو ملازمین کے کنوینس الاؤنس کی شرح میں 50 فیصد اضافے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پارٹی انتخابات کے بغیر ایم کیو ایم میں اختلافات کا خاتمہ ممکن نہیں:مصطفیٰ کمال

اس کے ساتھ ہی معذور پیسکو ملازمین کیلئے خصوصی کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا گیا،معذور ملازمین کا خصوصی کنوینس الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ریٹائرڈ پیسکو ملازمین کیلئے پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے، اس کا اطلاق بھی یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔