خلیجی ممالک میں ملازمت کرنے والے پاکستانیوں کیلئےاہم ہدایات جاری

Sep 22, 2026 | 16:43:PM
خلیجی ممالک میں ملازمت کرنے والے پاکستانیوں کیلئےاہم ہدایات جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خلیجی ممالک میں ملازمت کرنے والے پاکستانیوں کے لیے اہم حفاظتی ہدایات جاری کر دی گئی۔

بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (پاکستان) نے خلیجی ممالک میں شدید گرمی اور جھلسا دینے والے موسم کے پیشِ نظر وہاں روزگار کی غرض سے مقیم پاکستانی ورکرز کی صحت اور حفاظت سے متعلق اہم حفاظتی ہدایات جاری کر دی جس میں کہا گیا کہ خلیجی ممالک میں موسمِ گرما کے دوران گرمی کا پارہ اکثر 48 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی اوپر چلا جاتا ہے جو سخت ماحول میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

ہدایات میں مزید کہا گیا کہ شدید دھوپ اور گرمی میں زیادہ دیر رہنے سے دل پر غیر ضروری دباؤ بڑھتا ہے اور ہَیٹ اسٹروک کے ساتھ ساتھ گردوں کو شدید نقصان پہنچنے کے خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔

تمام ورکرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیاس کا انتظار کیے بغیر مسلسل ٹھنڈا پانی اور مشروبات پییں۔

خلیجی حکومتوں کی جانب سے دوپہر کے وقت کھلے آسمان تلے کام پر عائد کی جانے والی پابندی پر سختی سے عمل کریں اور یہ وقت سائے یا ایئرکنڈیشنڈ جگہوں پر گزاریں۔

بھاری کام صبح سویرے یا شام کے ٹھنڈے اوقات میں انجام دیں اور اپنے ساتھیوں پر نظر رکھیں۔ اگر کسی کو چکر آئیں، قے محسوس ہو یا نظر دھندلا جائے تو اسے فوری طور پر سائے میں منتقل کریں، پانی دیں اور فوری طبی امداد کا بندوبست کریں۔
یہ بھی پڑھیں :  تعلیمی بورڈ میرپور نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا