حکومت پنجاب کا لاہور میں 3 نئے بڑے ہسپتال تعمیر کرنے کا فیصلہ

Sep 22, 2026 | 16:59:PM
حکومت پنجاب کا لاہور میں 3 نئے بڑے ہسپتال تعمیر کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوھری) حکومت پنجاب نے لاہور میں 3 نئے بڑے ہسپتال تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،لاہور میں ایل ڈی اے سٹی میں 3 ہسپتالوں کی تعمیر کی جائے گی۔ 
نواز شریف میڈیکل سٹی کیلئے ایل ڈی اے سٹی میں216ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے، مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف پیڈیاٹرک ہیلتھ سائنسز 352 بستر پر مشتمل ہو گا جس کی تعمیر کا تخمینہ 8 ارب روپے لگایا گیا۔ 
175بستروں پر مشتمل نواز شریف انسٹیٹیوٹ میں برن پلاسٹک سرجری اینڈ ٹراما سنٹر تعمیر ہو گا،ہسپتال کی تعمیر کا تخمینہ 6 ارب 15 کروڑ روپے لگایا گیا ہے،اسی جگہ پر نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف جنیٹک بلڈ ڈیزیز قائم کیا جائے گا،اس ہسپتال کی تعمیر کے لیے 10 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔
تینوں ہسپتالوں کی تعمیر کی ذمہ داری آئی ڈیپ کو سونپ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :  خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے