پاکستانی و امریکی فورسز کی مشترکہ کارروائی ، افغانستان سے سمگل 21 ملین ڈالر کی منشیات ضبط

Sep 22, 2026 | 17:49:PM
پاکستانی و امریکی فورسز کی مشترکہ کارروائی ، افغانستان سے سمگل 21 ملین ڈالر کی منشیات ضبط
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے خلاف امریکہ اور پاکستان کی مشترکہ کارروائی،  21 ملین ڈالر مالیت کی تقریباً 463 کلو کرسٹل میتھم فیٹامین ضبط کر لی گئی۔

ترجمان امریکی سفارت خانہ کے مطابق 30 اگست کو  کارروائی میں عمل میں لائی گئی ،  ٹرمپ انتظامیہ نے غیرقانونی منشیات کی نقل و حرکت کی روک تھام امریکہ کو مزید محفوظ بنانے کی ترجیح  کا کلیدی پہلو قرار دیا ہے۔

امریکی ڈرگ انفورسمینٹ ایڈمنسٹریشن کے اسلام آباد ایمبیسی دفتر نے پاکستانی اینٹی نارکوٹکس فورس کو  منشیات ضبط کرنے میں معاونت فراہم کی،اس میں سری لنکن پولیس نارکوٹکس بیورو اور ڈی ای اے نئی دہلی کی معاونت بھی شامل تھی۔

14 سے 29 اگست کے درمیان اے این ایف کے کراچی بندرگاہ کنٹرول یونٹ نے پاکستان سے کولمبو سری لنکا کی جانب روانگی کے لیے لدے ہوئے کنٹینرز میں افغانستان میں تیار شدہ غیرقانونی منشیات کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا۔

اے این ایف کی جانب سے بروقت اطلاع موصول ہونے پر ڈی ای اے نے متعلقہ ممالک کے  حکام کے ساتھ کام کرتے ہوئے منشیات کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

اس دوران پاکستانیوں سمیت متعدد مشکوک افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، امریکی حکومت کی معاونت نے اے این ایف کو مستقل بنیادوں پر تربیت فراہم کرتے ہوئے اس کی استعداد کار میں اضافہ کیا ہے۔

امریکی حکومت منشیات کی نقل و حرکت کی روک تھام کی امریکی ترجیحات پر عملدرآمد میں اہم شراکت دار کا کردار ادا کر رہی ہے۔

امریکہ کثیر الملکی جرائم پیشہ گروہوں کو توڑنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مِل جُل کر کام کرنے کے عزم پر کاربند ہے،تاکہ امریکی شہریوں کا منشیات کی رسائی کے خطرات سے تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی آپریشن شعبان2 کے تحت کارروائی