کرتارپور راہداری پر مذہبی رسومات کی ادائیگی،پاکستان میں سکھ سنگت کو زیرولائن تک رسائی،بھارت میں رکاوٹ

Sep 22, 2026 | 18:52:PM
کرتارپور راہداری پر مذہبی رسومات کی ادائیگی،پاکستان میں سکھ سنگت کو زیرولائن تک رسائی،بھارت میں رکاوٹ
کیپشن: کرتارپور راہداری پر مذہبی رسومات کی ادائیگی،پاکستان میں سکھ سنگت کو زیرولائن تک رسائی، بھارت میں رکاوٹ
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کرتارپور راہداری پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئےپاکستان میں سکھ سنگت نے زیرولائن تک پہنچ کرخصوصی ارداس،شبد کیرتن اورآرتی میں شرکت کی اوراپنی مذہبی رسومات ادا کیں، بھارت میں سیکیورٹی فورسزنے اکال تخت کے قائم مقام جتھیدارکی قیادت میں سکھ سنگت کوزیرو لائن کی جانب بڑھنے سے روک دیا۔

 صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور،سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ ریاست پاکستان نے 2019 میں سکھ قوم کو کرتارپور راہداری کا تحفہ دیا، پاکستان ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق اور ان کی آزادی کی بات کرتا ہے، پاکستان کا آئین ہر شہری کو مکمل مذہبی آزادی فراہم کرتا ہے۔

قائم مقام جتھیدار اکال تخت صاحب بھارت سردار گیانی کلدیپ سنگھ گرگج  نے کہا کہ  سکھ برادری کرتارپور صاحب کی زیارت کے لیے راہداری کھولنے کی خواہاں ہے، راہداری کھلنے سے دونوں ممالک کے درمیان ماحول خوشگوار اور بہتر ہوگا۔

کرتارپور راہداری مذہبی رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور سکھ برادری سے پاکستان کی وابستگی کی علامت ہے۔
یہ بھی پڑھیں :